ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / زرعی قوانین: کسانوں کے حق میں کل پنجاب پہنچیں گے راہل گاندھی، ٹریکٹر ریلی کی کریں گے قیادت

زرعی قوانین: کسانوں کے حق میں کل پنجاب پہنچیں گے راہل گاندھی، ٹریکٹر ریلی کی کریں گے قیادت

Sat, 03 Oct 2020 21:53:57    S.O. News Service

موگا،3؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کل نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت میں ضلع موگا کے بدھنی کلان سے شروع ہونے والی ٹریکٹر ریلی کی قیادت کریں گے۔ راہل گاندھی کے ہمراہ وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ، پارٹی امور کے پارٹی انچارج، ہریش راوت، ریاستی کانگریس کے صدر سنیل جاکھڑ اور کئی دیگر سینئر قائدین بھی ہوں گے۔

یہ ریلی سنگرور ضلع میں دوسرے دن اور تیسرے دن 6 اکتوبر کو پٹیالہ ضلع کے دودھن سدھا میں ہوگی جہاں راہل گاندھی کسانوں سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ پیہووا بارڈر کے راستے ہریانہ میں کانگریس کے روڈ شو میں شامل ہوں گے۔ ریاستی کانگریس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ راہل گاندھی، ہریش راوت، کیپٹن سنگھ اور سنیل جاکھڑ بدھنی کلان میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ ٹریکٹر ریلی لدھیانہ ضلع کے رائے کوٹ میں اختتام پذیر ہوگی۔ کانگریس کے تمام رہنما کسان مخالف قوانین پر مودی سرکار پر حملہ کریں گے۔


Share: